ا اللہ رب العزت نے جناب حضرت محمد مصطفیٰ نبی آخر زمان ﷺ کے صدقے میں ہمیں بہت ساری نعمتوں سے نوازا ہے۔
میں محمد عمران جونیجو۔ پیشے کے لحاظ سے فری لانسر، کری ایٹو رائیٹر، گرافکس ڈزائینر اور ترجمہ نگار ہوں۔
پرنٹنگ پریس میں میرا کاروباری تجربہ 23 سال ہے اور مجھے بچپن سے سندھی، اردو اور انگریزی ادب سے گہرا لگائو ہے۔
میری تعلیم پرائمری سے لے کر میٹرک تک روشن تارا
ھائی اسکول بدین سے، انٹرمیڈیئیٹ آرمی انٹرمیڈیئیٹ کالج بدین کینٹ سے، بی اے آرٹس
سندھ یونیورسٹی جامشورو سے، بے اے ماس کمیونیکیشن ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان سے،
ایم اے انگلش لٹریچر سندھ یونیورسٹی جامشورو سے اور ایم اے سندھی لٹریچر سندھ یونیورسٹی جامشورو
سے کیا ہوا ہے۔ اور اسکے علاوہ سرٹیفکیٹ کورسز کی بھی لائین ہے جو کہ
آپ میرے لنکڈ ان اکائونٹ میں جاکر دیکھ سکتے ہیں۔
میرا پسندیدہ مشغلہ کتابیں پڑھنا، لکھنا اور لوگوں کے
چھوٹے چھوٹے مسئلے حل کرنا ہیں۔ اور میں اس بلاگ کو بھی استعمال کرتے ہوئے آپ سے
سیکھنا اور آپ کو سکھانا چاہتا ہوں کہ آپ اپنی زندگی اور آخرت کو کیسے سنوار سکتے
ہیں۔
میری خواہش ہے کہ میں بدین میں ایک ایسا معیاری
اسکول بنائوں جس کا طرز بین الاقوامی ہو اور اسکی فیس علاقائی ہو یعنی صرف 100
روپے ٹیوشن فیس اور ایک ایسی بین الاقوامی لائبریری بنائوں جہاں پر سندھی، اردو
اور انگریزی میں شائعہ ہونے والی ہر کتاب موجود ہو۔ انشاءاللہ
آپ مجھ سے نیچے دیئے گئے لنکس پر بھی رابطہ اور
فالو کرسکتے ہیں۔
https://www.linkedin.com/in/muhammadimranjunejo/
https://www.youtube.com/@muhammadimranjunejo
https://www.facebook.com/muhammadimranjunijo
https://www.instagram.com/junejomuhammadimra/
Nice to find and meet you brother!
جواب دیںحذف کریں