عورت کے سر پر دوپٹہ حسن، اخلاق اور حفاظت کا ضامن ہے۔
اس دور میں کامل مرشد، نیک بیوی اور بھترین دوست ملنا بہت بڑی نعمتوں میں سے ہیں۔
مہینے کا پہلا دن جس میں اگر آپ تنخواہ دار ہیں تو وہ تو ایسے گذر جاتا ہے جیسے آپ کی شادی کا پہلا دن گذر جاتا ہے۔
اللہ رب کریم کی مھربانی ہے کہ ہم بنانے والوں میں سے ہیں بگاڑنے والوں میں سے نہیں۔
بس! یہ دعا مانگا کریں کہ آپ کیلئے دعا کرنے والوں کی تعداد بہت ہو۔
اگر کتہ آپکے پیچھے پڑ جائے تو اپنی حفاظت کے لئے ساتھ میں ڈنڈا ضرور رکھیں۔
سازشیں ہمیشہ بردبار بندے کے خلاف ہوتی ہیں، سازشی کو ہمیشہ ڈر ہوتا ہے کہ اس کا بنایا ہوا منصوبہ کہیں ظاھر نہ ہو جائے۔
آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ دیسی مرغی کا انڈہ چھوٹا اور ولایتی کا بڑا کیوں ہوتا ہے۔
اگر کسی شخص کو ہمیں تکلیف پہنچانے سے خوشی ملتی ہے تو یہ بھی ہمارے لیئے بڑی نعمت ہے کیونکہ ہم خوشیاں دینے والوں میں سے ہیں لینے والوں میں سے نہیں ہیں۔
خودکشی کا سب سے بڑا سبب اپنوں کی نا انصافیاں ہوتی ہیں اسکے بعد پرایوں کو موقعہ مل جاتا ہے۔
میری قوم کی صفائی ستھرائی کو مد نظر رکھتے ہوئے کیلے کی سب سے بڑی خاصیت جو مجھے بہترین لگتی ہے وہ یہ ہے کہ اس کو کھانے کیلئے آپ کو اسے صاف پانی سے دھونا نہیں پڑتا اور نہ ہی آپ کو صاف پانی سے اپنے ہاتھوں کو دھونا پڑتا ہے۔
ہمیں ہر ایک شخص کی عزت کرنی چاہئے پھر اس کا مذہب کوئی بھی ہو، کیونکہ اسے پیدا کرنے اور ہدایت دینے والا صرف ایک اللہ کریم ہی ہے۔
میں نے ایسے بندے بھی دیکھے ہیں جو سوئر کا گوشت کھاتے ہیں مگر انہوں نے بندوں کی بھلائی کے لئے اپنی نیندیں حرام کر دیں ہیں اور ایسے بھی بندے دیکھے ہیں جو کہ حلال گوشت کھاتے ہیں مگر انہوں نے لوگوں کی نیندیں حرام کر دیں ہیں۔
اچھا گھر، اچھا محلہ اور اچھے پڑوسی ملنا بھی بڑی نعمت ہے۔
منافق کسی کا ساتھ نہیں دیتا ہے وقت آنے پر اسے صرف اپنی جان کی ہی فکر ہوتی ہے۔
ہمارے ملک میں اب پانی والا دودھ ملنا بھی بڑی نعمت ہے کیونکہ دودھ میں ابھی کیمیکل ملایا جا رہا ہے جو کہ صحت کے لئے بڑی تباھی کا سبب ہے۔
یا رب کریم! اپنے حبیب کریم ﷺ کے صدقے دلیری، امیری اور سخی دل عطا فرماء۔
کتنا آسان ہوگیا ہے کہ آپ زندہ ہوں مگر کسی کے لئے مر گئے ہوں۔
اپنے بچوں کی دوسروں کے سامنے بے عزتی نہ کریں نہیں تو وہ ہی لوگ ایک دن آپکی بھی عزت نہیں کریں گے۔
میں بہت شکر گذار ہوں ان لوگوں کا جنہوں نے مجھے کہا "تم سے کچھ نہیں ہوگا"۔
زندگی کی جستجو میں اپنے آپ کو اتنا جلائیں کہ کسی انسانی فائربرگیڈ کو آپ کو بجھانے کی ہمت تو دور مگر پاس آنے کی بھی ہمت نہ کرے۔
اگر آپ کے وطن میں انصاف ہے تو دنیا آپکو بہت خوبصورت لگے گی۔
شیشہ انتھائی نازک ہے مگر انسان کی سچائی نے اس کو بھی بلٹ پروف بنا دیا ہے۔
اپنی آواز ظلم کے خلاف اٹھاؤ نہیں تو آپ کو دبا دیا جائے گا۔
خودکشی پر آمادہ کرنے میں سب سے بڑا ہاتھ اپنوں کا رویہ ہوتا ہے۔
عھدہ اور کرسی آنا اور جانا یہ دنیا کا دستور ہے مگر کام ایسا کریں کہ آپ پر انگلی اٹھانے کیلئے ہر بار کسی کو سوچنا پڑے۔
کمال اور زوال دونوں میں 4 الفاظ ہیں بہت احتیاط کیجئے گا۔
آپ ہر اس شخص کے پاس بیٹھنا چھوڑ دیں جو آپکو ناامیدی اور مایوسی کی باتیں سنائے۔
خوشگوار زندگی گذارنا چاہتے ہیں تو پھر اپنی خوشیاں اور کامیابیاں سوشل میڈیا پر رکھنے سے مکمل پرہیز کریں۔
اللہ رب کریم ہمیں چھپے ہوئے دشمنوں سے پناھ میں رکھے۔ آمین
وہ علم سیکھنے کا کیا فائدہ جس سے نہ دوست کو فائدہ پہنچے اور نہ ہی دشمن کو ہو۔
اگر آپ سکھی رہنا چاہتے ہیں تو اپنی خوشیاں سوشل میڈیا پہ نہ رکھیں۔
بندہ زندہ ہو اور کسی کے لئے مر گیا ہو سوچیں کتنا تکلیف دیتا ہوگا۔
کوئی زمانہ تھا جس میں محبوب کے آنے کا شدت سے انتظار کیا جاتا تھا اور اب پہلی تاریخ آنے کا ہی انتظار کیا جاتا ہے۔
آپ اس وقت خوشنصیب ہیں جب کوئی آپ کو تیلی لگائے اور آپ جلنا شروع ہوجائو۔
اگر کتا آپکے پیچھے پڑ جائے تو اپنی حفاظت کیلئے ہاتھ میں ڈنڈا رکہنا لازمی ہے۔
سرکاری اور نجی نوکری سے آپ صرف اپنی ضرورتیں ہی پوری کر سکتے ہو اگر خواہشیں پوری کرنا چاہتے ہو تو کاروبار کریں۔
تعلیمی اداروں کی کرسیوں پر جو جانو جرمن بیٹھے ہیں انہیں اتار کر بریانی اور حلیم کے ڈھابے لگاکر دیں۔
بندہ کتنا بھی بد شکل ہو پر کسی نہ کسی کا محبوب ضرور ہوتا ہے۔
تازہ گریجوئیٹ کرنے کے بعد نوکری کے انٹرویو میں تجربہ پوچھا جاتا ہے اور وہ امیدوار کے پاس نہیں ہوتا اور پھر نوکری نہیں ملتی، شکر ہے یہ تجربے والی شرط رشتہ لینے کے وقت سسرالی نہیں پوچھتے ورنہ لڑکی بھی نہ ملے۔
- آج کے دن میں 40 سال کا ہو گیا ہوں اور یہ 40 سال کیسے گذر گئے پتہ ہی نہیں۔ لگتا تو ایسے ہے جیسے کل آئے تھے اور آج 40 کے ہوگئے ہیں۔
- کسی ادارے کی ناکامی کا بڑا سبب یہ بھی ہے کہ ادارے کا سربراھ اپنے ماتحتوں کو ساتھ لے کر چلنے کی صلاحیت نہیں رکہتا۔
- آج اگر نمرود، یزید، چنگیز اور ہٹلر زندہ ہوتے تو ہاتھ جوڑ کر کہتے "واپڈا والو تم تو ہمارے بھی باپ ہو"
- پڑھے لکھے جاہلوں سے اللہ سائیں آپ کو پناھ میں رکھے۔
- ٹیوشن اور استاد تنظیم نے ملکر تعلیم کو ایسے تباھ کیا ہے جیسے زمین کو نقلی کیڑے مار دوا اور سیلاب تباھ کردیتے ہیں۔
- جن لوگوں کو اپنی دولت پر ناز ہے، وہ ذرا ایک نظر نمرود، کارون اور یزید کی زندگی کو غور سے دیکھ لیں۔
- ہمارے نوجوانوں کی آدھی زندگی تو سرکاری نوکری اور خوبصورت لڑکی کو حاصل کرنے میں لگ جاتی ہے۔
- جن لوگوں کے ہاتھوں میں لکھنے اور پڑھانے کا کام ہےاگر وہ یہ کام ذمیداری سے نہیں نبہاتے تو اس کے نتیجے ان کی اپنی اولاد کو دینے پڑتے ہیں۔
میری ڈائری سے آپ کی خدمت میں۔۔۔!
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں